مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کیلئے نئی پریشانی، ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کیلئے نئی پریشانی آگئی، فارما انڈسٹری کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا گیا ۔ یہ مطالبہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد پیدواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے حکومت ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس،فیول ،فریٹ چارجز اور مہنگے ڈالر سے ادویات کی لاگت بڑھی ہے جس کی وجہ سے فارما انڈسٹری کیلئے مزید ادویات بنانا مشکل ہو رہا ہے۔وزیراعظم فارما انڈسٹری کو تباہی سے بچا لیں، حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 30 جون تک کا وقت دے رہے ہیں ، اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں