کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی کہاں سے مل گئی؟ چور انتہائی قریبی شخص نکلا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی ان کے سابق ڈرائیور سے برآمد کروالی گئی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب کی کار 26 اپریل کو اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی، جسے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ کار چوری کرنے والا ملزم کشمالہ طارق کا سابق ڈرائیور تھا، نوکری سے نکالنے پر اس نے کار چوری کی تھی۔ تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close