پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، تمام نشستوں پر حمایت مل گئی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپنی پارٹی کے رہنماوں کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلانے کی ہدایت کردی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے مسلم لیگ ق راولپنڈی کے صدر زبیر خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئ۔

 

اس موقع پر چودھری پرویز نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلائی جائے، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے، تجربہ کاری کا دعوی کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔ لوگوں کو مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنے کا کہا جارہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے،۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے ۔

 

تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی، پی پی 125میاں محمد اعظم ، پی پی 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140خرم ورک ، پی پی 158میاں اکرم عثمان ،پی پی 167عاطف چودھری، پی پی 168 نواز اعوان ، پی پی 202 سرور، پی پی 217 زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، پی پی 282 قیصر عباس، پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close