مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا، شیخ رشید کا نیا مؤقف

راولپنڈی(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا،سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر پتا لگ جائے گا۔ معیشت وینٹیلیٹر پر اورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔

جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔کرپٹ اورچورملزموں اورمجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے۔ ہرشخص موبائل فون پرہے اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close