بلاول بھٹو نے لحد میں اتر کردادی کی میت پر اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالی

نوابشاہ(آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری، فریال ٹالپر، عذرہ فضل پیچوھو کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی نماز جنازہ زرداری ہاوس نوابشاہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سہیل انور سیال، ضیا الحسن لنجار، علی حسن لنجار ،ایم کیو ایم کے وفد مقبول صدیقی، رئوف صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین آصف علی زرداری کے آبائی قبرستان بالو جا قبا قبرستان میں کی گئی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے لہد میں اتر کر خود اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالی۔

خاتون ہونے کے ناتے مرحومہ کی نماز جنازہ فجر کی نماز بعد نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کی جنازہ نماز اور تدفین مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ نماز سے لے کر تدفین تک میڈیا کو بھی دور رکھا گیا ہے۔ زرداری ہاوس نوابشاہ میں اس وقت آصف علی زرداری، فریال ٹالپر، عذرہ فضل پیچوھو ،بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری ،و دیگر خاندان کے لوگوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close