کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق،تین زخمی ہو گئے

پشاور(آئی این پی ) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کباڑی ناکارہ مارٹر گولہ توڑنے میں مصروف تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اسپتال میں زیرعلاج بچوں میں سے ایک بچہ عبدالمالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close