دریا اور نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

گجرات(آئی این پی )گجرات میں دریاوں، نہروں، تالابوں، راجباہ سمیت سیم نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے حالیہ بارشوں کے باعث دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے دریائے چناب، دریائے جہلم سمیت ضلع بھر کی نہروں، راجباہیں، نہری نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریاں، نہروں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہانے پر مکمل طور پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،

پابندی زیر دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر کے ندی، نالوں، دریا اور نہروں پر نہانے پر پابند ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے شہر میں واقع 5 مزار حساس قرار دے دیا گیا، جن کو بی کیٹیگری کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close