پی آئی اے کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا، انجن ناکارہ، پائلٹ نے مہارت سے 168 مسافروں کی جان بچا لی

لاہور (پی این آئی) پی آئی اے کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام کے مطابق شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 258 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 168 مسافر سوار تھے۔یہ اطمینان کی بات ہے کہ کپتان نے جہاز باحفاظت اتار لیا، تاہم پرندہ ٹکرانے سے ایک انجن ناکارہ ہوگیا اور طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے کراچی سے پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم لاہور آئے گی۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران 4 سے زائد طیارے برڈ ہِٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے ایئر لائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم جاری کر رکھا ہےممم

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close