اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں پی ٹی اے حکام نے کہا کہ نئےنظام کے مطابق غیر اخلاقی ویب سائٹس ڈی این ایس نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی سطح پر خود کار طریقے سے بلاک ہوسکیں گی۔اس سےقبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔
پی ٹی اے کے مطابق نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی اور انٹرنیٹ کی رفتار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں ہے۔یہ نیا نظام صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کےلیے بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں