سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو سکینڈل کا معاملہ پی اے سی میں اٹھادیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو سکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔ طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

 

چیئرمین پی اے سی نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کردیا اور کہا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close