فوج ہماری ہے اور میں محبت کرتا ہوں، عمران خان نے کس کو یہ بات کہی؟ بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد کوئی نہ کوئی مثبت پیشرفت ہوگی، ابھی فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے ملک دیوالیہ ہوا تو شکلیں دیکھیں گے، ایسا نگران سیٹ اپ آئے جو معاشی ریفارمز اورشفاف الیکشنز کرائے، اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں تو بہتر ہے، خان صاحب کے اور بھی ذرائع ہیں جن کے ذریعے بات ہورہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقات میں انہیں کہا کہ حالات بہتر کریں اور دوسروں کو بھی کہوں گا کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں، دونوں طرف سے برف پگھلنی شروع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بھی سوچا جارہا ہے کہ ملک کو کس طرح دلدل سے نکالا جائے۔حالات مزید خراب ہوں گے تو ادارے کو نقصان ہوگا یہی ہمارا دشمن چاہتا ہے۔ خان صاحب نے کہا ہے فوج ہماری ہے اور میں محبت کرتا ہوں، یہ مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد کوئی نہ کوئی مثبت پیشرفت ہوگی، ابھی فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے ملک دیوالیہ ہوا تو شکلیں دیکھیں گے، ایسا نگران سیٹ اپ آئے جو معاشی ریفارمز اورشفاف الیکشنزکرائے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دو ووٹوں پر بیٹھی ہے اسے فارغ کرنا دو منٹ کا کام ہے، آج چوہدری شجاعت یا ایم کیوایم پیچھے ہوجائے تو یہ حکومت کہاں ہوگی، اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں تو بہتر ہے، خان صاحب کے اور بھی ذرائع ہیں جن کے ذریعے بات ہورہی ہے۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 14 بار نام لیکر اداروں پر تنقید کی، اگر نوازشریف سے ہاتھ ملایا جاسکتا ہے تو پھر سب سے ملایا جاسکتا ہے۔ حالات سدھارنے کا کام تمام ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں