عسکری ادارہ نہ چاہتا تو حکومت نہیں گر سکتی تھی، فواد چوہدری کا تہلکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)عسکری ادارہ نہ چاہتا تو حکومت نہیں گر سکتی تھی، فواد چوہدری کا تہلکہ خیز بیان آگیا۔۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عسکری ادارہ نہ چاہتا تو حکومت نہیں گر سکتی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی پولیٹکس کی پلیئر ہے۔

 

وہ کیسے نیوٹرل ہیں وہ یا ادھر ہوں گے یا وہ ادھر، پاکستان کی ستر پچھتر سال کی تاریخ میں فوج اور عدلیہ دونوں پولیٹیکل پلیئرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم دل کو بہلانے کیلئے یہ کہنا شروع کردیں کہ وہ پولیٹیکل پلیئرز نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close