صوبہ پنجاب میں رینجرز تعینات کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دوران حکومت پنجاب نےرینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق رینجرز تعینات کرنے کا مقصد امن و امان بحال رکھنا ہے ۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ، پولنگ 17 جولائی کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close