رات گئے عثمان بزدار کے 4 بھائیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے

لاہور (پی این آئی) 900 کنال سرکاری اراضی جعل سازی سے اپنے نام منتقل کروانے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن کی دو خصوصی ٹیموں نے عثمان بزدار کے بھائیوں عمر، طاہر، جعفر اور ایوب کی ڈی جی خان اور تونسہ میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے لیکن وہ غائب ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضمانت پر ہیں،

اس لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اور ان کے 4 بھائی دو مقدمات میں مطلوب ہیں، ان پر 900 کنال سرکاری اراضی جعل سازی سے اپنے نام منتقل کروانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں