ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کالعدم ہوسکتی ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا اور اب ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام سماعتوں پر تفصیل پیش کی اور سکروٹنی ہوئی۔ ہمارے پاس سارا ریکارڈ ہے کہ بینکنگ کے ذریعے پیسہ ٹرانسفر ہوا، الیکشن کمیشن کا کردار واضح ہے اور الیکشن کمیشن سماعت مکمل کر چکا۔فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے اور سکروٹنی کی رپورٹ منگوا کر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ممنوعہ فنڈنگ پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور اب الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ کرے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں