حمزہ شہباز سے ملاقات کرنیوالے ن لیگی رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے حمزہ شہباز اور رانا تنویر کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور (پی این آئی) گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی ،اس موقع پر جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی میری جماعت ہے اور میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسلم لیگ میرے آباو اجداد کے جماعت ہے،بعض لوگوں کی وجہ سے ن لیگی قیادت سے اختلاف ہوا۔مسلم لیگ ن کی قیادت ناراض تھی اب مان گئی ہے۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ حمزہ شہباز اور رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی آفر کی میں انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن کبھی نہیں چھوڑی۔عثمان بزادر کے خلاف عدم اعتماد کو اچھا نہیں سمجھتا تھا اس لیے مخالفت کی۔مزید کہا کہ عمران خان سے تعلق پرانا ہے۔پنجاب میں حکومت تبدیل ہوئی ہم اس کا حصہ نہیں بنے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کے مسلم لیگ ن سے اختلافات چلے آرہے تھے اور انہوں نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی تھی اور ان سے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں بھی کرتے رہے اور پی ٹی آئی کے حق میں بتانات دیے ، جس کے بعد چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، جلیل شرقپوری پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، جلیل شرقپوری پی ٹی آئی قیادت کیساتھ پریس کانفرنس میں استعفے کا اعلان کریں گے۔تاہم پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر موقف دیتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دے رہا۔

 

میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن جیتا اور ن لیگ کا حصہ ہوں تاہم پارٹی کی پالیسیوں پر اختلاف جمہوری حق ہے۔ ادھرمسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا تھا کہ پانچوں منحرف اراکین واپس آ چکے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دے دیا تھا ، ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ، فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں