سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر چھاپہ، چھاپے کے وقت گھر میں کون کون موجود تھا؟ اہم خبر

ڈی جی خان(پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھر میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا ہے، چھاپہ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتار ی کیلئے مارا گیا تھا،ٹیم بغیر کسی گرفتاری واپس روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

 

 

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتار ی کیلئے مارا تھا،ٹیم بغیر کسی گرفتاری واپس روانہ ہوگئی، اینٹی کرپشن نے ان کے بھائی پر دو روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا، عثمان بزدار کے بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے 900 کنال سرکاری زمین اپنے نام کرائی ہے۔جس کے باعث ان پر مقدمہ درج ہے اور گرفتاری کیلئے ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ گزشتہ روز 20 جون کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری زمین کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ عثمان بزدار کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے ، جن میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور ان کے بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں کی 900 کنال سرکاری زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا ، ملزمان نے زمین حاصل کرنے کے لیے 1986 کے جعلی انتقالات درج کروائے ، ان الزامات کے تحت ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کیے گئے۔

 

جن میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری طرف سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کے خلاف انکوائری متعلق جواب مانگ لیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close