کراچی ( پی این آئی ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی حقیقی وجوہات جاننے کیلئے ان کی قبرکشائی 23 جون کی صبح ساڑھے 9 بجے ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام ، ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن ، جناح پرویز مخدود بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی ، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی چھ رکنی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں ۔ خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شہری کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کروانے کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثاءکا موقف ہے کہ پوسٹ مارٹم سے قبر کی بے حرمتی ہو گی،اس میں کوئی شک نہیں کہ ورثاءعامر لیاقت کی قبر کے وارث ہیں لیکن موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے،پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں