عمران خان اسی ہفتے کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،نیب قوانین میں ترمیم سے یہ سب بچ جائیں گے، امید ہے عدالت اس پر پورا نوٹس لے گی،نیب قوانین میں ترمیم ملک پر بمباری کرنے سے بھی سخت کام ہوگیا ہے۔انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں جو ترامیم کی ہیں۔

 

نیب قوانین کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سب سے پہلے بتا دوں جب 26سال قبل انصاف کی تحریک چلائی تھی، میں نے بتایا تھا جس قوم میں کرپشن ہو، وہ ترقی نہیں کرسکتی، جس میں ملک میں قانون کی حکمرانی نہ وہاں کرپشن ہوتی ہے، یعنی اگر مجھے کینسر ہے تو کینسر کا پھوڑا نکلتا ہے، انصاف کا مطلب سب انسان قانون کے سامنے ایک برابر ہیں، ہمارے نبی پاک ﷺ نے 15سو سال پہلے فرمایا تھا کہ تمہارے سے پہلے قومیں تباہ ہوئیں جہاں پر طاقتو ر قانون سے اوپر ہوں، اگر آج ایک قوم امیر ہے تو اس لیے نہیں وسائل زیادہ ہیں، اگر غربت ہے تو کمی انصاف کی ہے،جس ملک میں انصاف نہ ہواور کرپشن ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، کرپشن کسی بھی نظام کی جڑیں کھوکھلی کردیتی ہے۔میں 26سال سے ایک ہی چیز لے کر پھر رہاہوں، بڑے بڑے مجرمان کو قانون کے نیچے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ملک کا مذاق اڑایا گیا ہے، ملک کی توہین ہوئی ہے، نیب قوانین پاس کرنے والوں کو بے شرمی کی وجہ سے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ امید ہے عدالتیں اس پر پورا نوٹس لیں گی۔

 

خرم دستگیر کہتا ہے ہم مہنگائی کی وجہ سے نہیں آئے تھے بلکہ اس لیے آئے عمران خان ججز کو لگا کر ہمیں جیل میں ڈال دینا تھا، شہباز جیسے لوگوں نے جیل میں ہونا تھا، شہبازشریف اور بچوں پر 24ارب کرپشن کیسز ہیں، قانون اجتماعی ہوتا ہے، نوازشریف، مریم نواز، آصف زرداری سب بچ جائیں گے۔نیب قوانین میں ترمیم سے یہ سب بچ جائیں گے۔نیب قوانین میں ترمیم ملک پر بمباری کرنے سے بھی سخت کام ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close