دعا زہرہ کیس، سپریم کورٹ بھی ایکشن میں آگئی، بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دعا زہرہ کے والد کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی۔ سماعت جمعرات کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔ دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

 

انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ میڈیکل رپورٹ میں دعازہرہ کی عمر17سال بتائی گئی ہے تاہم نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 14سال ہے۔خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ دعا زہرہ کی مرضی ہے وہ جس کے ساتھ جانا یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے، شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close