اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میں دونوں سائیڈز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اس کیس میں ماہر قانون دان پیش ہوئے، یہ کیس مکمل ہوگیا دوسری پارٹیز کے کیس بھی جلد مکمل ہونگے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں
فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں طرف کی سیاسی جماعتوں کی طرف شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسز کا بھی اختتام ہو، ووٹر کا اعتماد بحال کر نا ہے، ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں کہ باہر کون کیا کہہ رہا ہے، انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں