لاہور (پی این آئی) ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کردی ہے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ مونس الہیٰ کی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی اور انکوائری نے ان کا سافٹ ویئر آپ ڈیٹ کر دیا ہے اور وہ اب نرم لہجہ اختیار کی رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ان کی نظر میں نیب ترمیم بل کا وہ والا حصہ اچھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپنے لگائے گئے الزام کو ثابت کرنا ہو گا۔
متعدد سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں نیب کی تبدیل ہونی چاہئیں، جیسے 90 دن کا ریمانڈ ہے، آپ 60 دن کسی کو اندر رکھو، اس نے کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو وہ ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے لیکن یہ شروع عمران خان نے کیا تھا، جب انہوں نے نیب قوانین پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں