چیف الیکشن کمشنر نے پاک فوج کو مراسلہ لکھ کر کیا درخواست کر دی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پاک فوج کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی درخواست کی ہے۔ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مراسلے میں این اے245 کراچی کے ضمنی انتخاب کیلئے بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کےمراسلےمیں گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close