ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی، کراچی کی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے‘قبرکشائی،طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکرٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا۔

 

جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق ورثا کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے ان کی قبر کی بے حرمتی ہوگی تاہم جب موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پس پردہ حقائق کو سامنے آنا چاہیے واضح ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ نہ چلنے سے سوال پیدا ہوتے ہیں کہ موت قدرتی ہے یا نہیں یاد رہے کہ9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مقامی شہری عبدالاحد نے کراچی کی مقامی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا۔

 

عدالت میں عامر لیاقت کے ورثا اور سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاتھا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہو گی اس لیے وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے اور انہیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں