لاہور(پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی گورنرکے آرڈیننس کے خلاف فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ گورنر نے 14 جون کو اسمبلی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا، گورنر نے پنجاب لاز ریپلنگ اینڈ ڈیفیکلٹی آرڈیننس جاری کیا، آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود ہوگئے ہیں ۔
درخواست میں کہا گیا کہ اجلاس نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا، گورنرکا جاری کردہ آرڈیننس رولز آف اسمبلی سے متصادم ہے، آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کرکالعدم قرار دیا جائے۔عدالت عالیہ نے فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 جون کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے حلف لیا ہوا ہے اسی کے مطابق کیس کی سماعت کریں گے، جواب آجائے پھر فیصلہ کر دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں