پی آئی اے کے پائلٹ نے 200مسافروں کی زندگی بچالی

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے کے پائلٹ نے 200مسافروں کی زندگی بچالی۔۔ اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کے پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200مسافروں کی زندگیاں بچا لیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 246سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران اس بوئنگ 777کا نوز وہیل ٹائر پھٹ گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ ٹائر پھٹنے کا یہ واقعہ ہائی سپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے پیش آیا۔ اس سنگین صورتحال کے ہنگام پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی ایک مسافر بھی زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close