دانیال عزیز کی حالت اب کیسی ہے؟ اہلیہ کا بیان بھی آگیا

راولپنڈی(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز کی اہلیہ کاکہناہے کہ انکے شوہر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دانیال عزیز کی اہلیہ نے ایک بیان میں کہا انکے کےشوہر کی طبیعت میں بہتر آر ہی ہے اور انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر نےکہا سی ایم ایچ میں دانیال عزیز کا بہترین علاج و معالجہ ہورہاہے اور لوگوں کی دعاوں سے انکو نئی زندگی ملی ہے ۔

 

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی دانیال عزیز کی عیادت کی،۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہمارے ڈاکٹر پاک فوج کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے،دانیال عزیز قوم کا اثاثہ ہیں ان کی جلد صحت یابی کے ہے دعا گو ہوں۔ آرمی چیف نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ دانیال عزیز کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔یاد رہےکہ گزشتہ دنوں شکر گڑھ میں دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آ یاتھاتیزر فتار مزدانے دانیال عزیز کی گاڑی کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں مزدا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ لیگی رہنما شدید زخمی ہوئے تھے۔حادثے کےبعد دانیال عزیز کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں انکا علاج ومعالجہ جاری رہا۔بعدازاں دانیال عزیز کو علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کیاگیا،دانیال عزیز کو سروسز ہسپتال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیاگیا اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث دانیال عزیز کو گزشتہ روز ائیرایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل نہیں کیا جاسکا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا تھاکہ ان کی مختلف ہڈیاں ٹوٹیں جبکہ انہیں خون کی سپلائی کا مسئلہ رہا۔ میڈیکل بورڈ نے دانیال عزیز کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close