عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کو بڑا دھچکا دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا کی گورنر شپ لینے سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈہ اے این پی کو گورنر شپ کے لئے قائل کرنا تھا تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے دو ٹوک موقف کے باعث ایسا نہ ہوسکا،

امیر حیدر ہوتی نے وزیراعظم کو ملاقات میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا۔رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے گورنر شپ سنبھالنے کی دعوت دینے پر مشکور ہیں، وزیراعظم نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا مگر پارٹی اپنےمؤقف پر قائم ہے، لاوجہ تاخیر سے آئینی اقدام کو متنازع بنادیا گیا۔اس سے قبل پیپلزپارٹی نے گورنر کے پی کےعہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اے این پی کے میاں افتخار حسین کو گورنر کے پی نامزدگی کی تجویز پر آمادگی ظاہر کی تھی،

اسی طرح نون لیگ کی جانب سے بھی یہی تجویز سامنے آئی تھی۔تاہم جےیو آئی ف نے گورنر کے پی کے بارے ن لیگ، پی پی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی اسمبلی میں عددی تناسب سے گورنری ہمارا حق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close