لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات اور حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے موقع پر جلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) میری جماعت ہے، پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کےلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جلیل احمد شرقپوری کے پارٹی سے اختلافات اور ممکنہ طورپر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے امکانات کی افواہیں بھی زیرگردش رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close