اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد جہاں عوام پریشان ہیں وہیں ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول میں پانی ملائے جانے کا بھی انکشاف ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ویڈیو ساہیوال کے پیٹرول پمپ کی ہے جہاں پمپ پر شہریوں کو بطور احتجاج جمع دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ایک شہری بتارہا ہے کہ اس نے 11 ہزار 699 روپے میں گاڑی کی ٹنکی فل کروائی تھی،
گاڑی پاکپتن پہنچنے سے پہلے ہی بند ہوگئی، دھکا لگا کر جب مکینک کے پاس لائے تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں پیٹرول کی جگہ پانی بھر دیا گیا ہے۔شہری کا کہنا ہے کہ جب ہم پیٹرول پمپ پر گاڑی واپس لائے تو منیجر سمیت پیٹرول پمپ کے مالکان میں سے کوئی بھی شخص ہماری داد رسی کے لیے نہیں پہنچا۔ویڈیو میں ایک گاڑی کو بھی دکھایا گیا جس میں گاڑی میں پیٹرول کی جگہ پانی نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود پیٹرول پمپ پر اسی رفتار سے پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں