فادرز ڈے،دعا زہرا کے والدکی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ روز فادرز ڈے کی مناسبت سے والد کو تحائف اور وش کیے جانے سے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں جب کہ اس دوران دعا زہراکے والد مہدی کاظمی کی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وائرل ویڈیو میں دعا کے والد کو صوفے پر لیٹے روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مہدی کاظمی کی دلجوئی کے لیے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دعا زہرا اور ان کے والدین کی ملاقات کے لیے دعاگو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close