اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کی جانب سے ایم ڈی بیت المال کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال کا اعزازی عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ کو عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر فدا پراچہ آئندہ ہفتے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے عہدے کا چارج لیں گے۔
ایم ڈی بیت المال کا عہدہ پی ٹی آئی کے ملک ظہیر کھوکھر کے استعفے سے خالی ہوا تھا، ماضی میں زمرد خان، بیرسٹر عابد وحید شیخ اور سینیٹر عون عباس پبی پاکستان بیت المال کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔عامر فدا پراچہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان ہیں، انھیں آصف علی زرداری نے مارچ 2018 میں اپن ا ترجمان مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر گزشتہ ماہ مئی میں ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں،
انھیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینات کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں