خبردار ہوشیار، 21 جون سے ہر گاڑی اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گی، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) اب ہر گاڑی اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گی بلکہ اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ 21 جون سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے ایس ایس پی ٹریفک کو نئے حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پریشر ہارن والی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہو گا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اَن فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔ ضرورت پڑنے پر موٹرویکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں