عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، الزام کیا عائد کیا گیا؟

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، الزام کیا عائد کیا گیا؟۔۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزدکیا گیا ہے اور مقدمات میں سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدارپر 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کرانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں