جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے، شیخ رشید کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، ان چوروں کا اتحاد عمران خان کے خلاف ہے، ان چوروں کا کوئی نظریہ نہیں یہ گندے انڈے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے،ہم ان چوروں،ڈاکوؤں،بدمعاشوں کو نہیں مانتے۔شیخ رشید نے لال حویلی کے باہرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور اور ڈاکو ایک سازش کے تحت آئے ، جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں ہمیں الزام دیتی تھیں کہ مہنگائی کردی جبکہ اب ڈالر مہنگا، کارخانے بند اور پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی، کوئی ان سے پوچھے 210 روپے پر ڈالر کیسے پہنچا؟ شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص اب پاکستان کیوں نہیں آرہا؟جبکہ یہ ساری سازش آصف زرداری نے کی ہے جو ن لیگ کا جنازہ نکالے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close