شہباز حکومت کا سیاسی مخالفین سے انتقام، نوم چومسکی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کھلا خط لکھ دیا

واشنگٹن (پی این آئی) معروف دانشور نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑی صورت حال ، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی رخصتی کے بعد کے حالات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ کھلا خط 26 مئی کو لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے انتہائی تشویشناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔

 

یہاں اظہار رائے کی آزادی پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔اس خط میں سیاسی مخالفین بشمول شیریں مزاری اور دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرینِ تعلیم نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات کے اندراج کو سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close