اپنے حقوق کے لیے باہرنکلنا جہاد ہے، عمران خان کا ملک گیر احتجاج سے خطاب

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے باہرنکلنا جہاد ہے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف منعقدہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، ہمارے دور میں پیٹرول 12 روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیا گیا، ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے، ہم نےپیٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھانے کی بجائے کم کر کے ریلیف دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close