اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 240 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے240 میں الیکشن کمیشن شفاف انتخاب کرانے میں ناکام رہا، حلقے میں صرف آٹھ فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ عوام کا انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اظہار ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کا ضمنی انتخاب 40 فیصد ٹرن آؤٹ کے باوجود کالعدم قرار دیا تھا، فیصلہ سازی میں دہرے معیار الیکشن کمیشن کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این اے 240 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔خیال رہے کہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر 16 جون کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔ یہاں ووٹر ٹرن آؤٹ صرف 8.38 فیصد رہا جس کی وجہ سے کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں