سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کو قتل کرنیوالا لے پالک بیٹا کس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا؟ ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی ) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں قتل ہونے والی سیٹھ عابد کی بیٹی فرح کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آ رہے ہیں، جس لڑکی سے لے پالک بیٹا فہد شادی کرنا چاہتا تھا وہ گھریلو ملازمہ تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز خاتون کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے لے پالک بیٹے فہد کو متضاد بیانات کی روشنی میں حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ وہ رضیہ سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی والدہ نہیں مان رہی تھیں ۔

 

 

جس لڑکی سے فہد شادی کرنا چاہتاتھا وہ کوئی اور نہیں بلکہ ان ہی کے گھر میں کام کرنے والی رضیہ نامی لڑکی تھی جو کہ طلاق یافتہ اور ایک بچی کی ماں تھی ، رضیہ نے فہد کے ساتھ مل کر کرائم سین ختم کرنے کی کوشش کی ۔ رضیہ نے بیان دیا کہ ملزم فہد اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ، پولیس کے پہنچنے پر رضیہ اور فہد ایک ہی کمرے میں موجود تھے ، رضیہ نے فہد سے مل کر جائے وقوعہ سے گولی کا خول غائب کیا اور دو پستول زمین میں دبائے جبکہ ایک کو کچن میں چھپایا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رضیہ اور رمضان کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں