عمران خان کے ملک گیر احتجاج سے پہلے ہی بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج شروع ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )خیبر پختوںخوا کے ایڈہاک ملازمین اور اساتذہ کابنی گالہ کے باہر ریگولرائزیشن کے حق میں دھرنادے دیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق خیبر پختونخوا کےایڈہاک ملازمین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے تب تک دھرناجاری رکھیں گے،مظاہرین نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات پورے نہ ہوئے تو بنی گالہ کے اندر جا کر مارچ کرینگے۔

 

احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں بقایاجات اور انکریمنٹ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے،مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب صوبے میں مستقل نوکریاں موجود ہیں تو انہیں ایڈ ہاک پر بھرتی کیوں کیا جا رہا ہے، حکومت ہمیں مستقل نوکری دے،سال 2018 سے 2022 تک ایڈ ہاک پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے اور سی پی فنڈ کو ختم کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں