35 فیصد کٹوتی کے بعد وزراء کو کتنا مفت پیٹرول ملے گا؟ حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا

پشاور(پی این آئی)35فیصدکٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کو کتنا فیول ملے گا؟حکومت نے پیٹرول کی حد جاری کر دی۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم، سیکرٹری فنانس اور آئی جی کو دو سو پچیس کی بجائے ایک سو چھیالیس، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو ایک سو پچاس کی بجائے اٹھانوے لیٹر تیل کی سہولت ملے گی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے35 فیصد فیول کٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کے لئے پیٹرول کی حد جاری کر دی۔

 

اعلامیے کے مطابق وزراء، مشیر، معاون خصوصی کو اب چھ سو لیٹر پیٹرول کی بجائے تین سو نوے لیٹر تیل ملے گا۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم، سیکرٹری فنانس اور آئی جی کو دو سو پچیس کی بجائے ایک سو چھیالیس، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو ایک سو پچاس کی بجائے اٹھانوے لیٹر تیل کی سہولت ملے گی۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا پیٹرول کوٹہ تین سو پچاس سے کم کر کے دو سو اٹھائیس اور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا مفت پیٹرول گیارہ سو لیٹر سے کم کرکے سات سو پندرہ لیٹر کر دیا گیا ہے۔تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر اور ڈی آئی جیز کا مفت پیٹرول دو سو سے کم کر کے ایک سو تیس، ڈی سیز، اے ڈی سیز، ایس پیز کا مفت پیٹرول ایک سو ساٹھ سے کم کرکے ایک سو چار لیٹر، ڈپٹی سیکرٹری، ایس ایز، اور ایکس سی اینز کو پچاسی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں