تحریک انصاف کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی فجر کی نماز کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ پولیس نےگرفتار کرلیا اورنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات بھر 2پولیس موبائیلیں رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود تھی،

سندھ میں جاری پولیس گردی کو ختم کیا جائے۔ فجر کی نماز کے وقت پولیس رکن سندھ اسمبلی کو اٹھا کر لے گئی ،سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کر دی گئی ہے،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے عوام آج پر امن احتجاج کر رہے ہیں،شبیر قریشی کی گرفتاری ظاہر کرکے فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close