کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نے چند ہی ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانت ضبط کر لی ہے اور این اے 240 کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 پر 16 جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 8.38 رہی،
ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار نے 10ہزار 683 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدوار نے 61 ہزار 165 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس حوالے سے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں