جلد از جلد گرفتاری ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ہونے والے قتل سے متعلق حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے مزید کارروائی کی جائے اور قتل کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے لواحقین سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close