اسلام آباد پولیس نےدارالحکومت میں مقیم غیرملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوںکی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے مقیم غیرملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔اتوار کو ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں اسلام آباد کی پولیس نے کہا کہ ’غیرقانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کے لیے متبادل جگہ بھی دیکھ رہی ہے جہاں ان کو ٹھہرایا جائے گا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پناہ گزینوں کی الگ رہائش گاہ کا مقصد ان کی سکیورٹی کے لیے ہے تاکہ کوئی دہشت گرد یا شرپسند ان کے درمیان نہ ٹھہر سکے۔‘پولیس کے مطابق ’شہری اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کروائیں۔‘چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے فوری رجسٹریشن کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ہوٹلوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ ’آنے والے ملکی اور غیرملکی افراد کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور ان کی تفصیلات متعلقہ پولیس تھانے میں فراہم کریں۔‘یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں ہاسٹل بنانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعدد ہاسلٹز کو بند بھی کروا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close