اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے، دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے فیٹف کے اہداف کی تکمیل پر حماد اظہر، رابطہ کمیٹی اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا،امپورٹڈ سرکار کی معیشت تباہی اور عوام پر مہنگائی عذاب مسلط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مہنگائی میں اضافے کے خلاف عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال پر بھی مشاورت کی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی فکر نہیں،لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھا،تحریک انصاف اپنے لوگوں کو پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی،کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، ظلم وجبر سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے۔
خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے۔تنبیہ کی تھی اگر سنبھلتی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کیا گیاتو حالات بے قابو ہوں گے، سازش سے اقتدار کا راستہ بنانے والوں نے معیشت کی تباہی کی۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں مکمل عوامی لاتعلقی پر تشویش کی گئی، قبائلی علاقوں کے بجٹ میں 21ارب کٹوتی کی مذمت کی گئی، قبائلیوں کو صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات ہیں۔اجلاس میں فاٹا انضمام کو رول بیک کرنے کی سازش کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے این اے 240میں امیدوار کھڑا نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا، ہمیں این اے 240کا الیکشن لڑنا چاہیے تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ این اے 245کے انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں