کراچی(پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم نے عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوںکہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے اور پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں