اسلام آباد(پی این آئی)چئیرمین ضیا لیگ اعجاز الحق کی سابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا میں اہم ملاقات۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اعجاز الحق کی جانب سے عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا گیا ہے۔ملاقات میں مقتدر حلقوں سے تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور کا اس امپورٹڈ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ بجلی ، گیس ، پٹرول ہر چیز کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔
موجودہ بگڑتی معاشی صورتحال کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔عمران خان نے کہا جلد از جلد شفاف انتخابات کروائے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں،دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔ملک کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد اعجاز الحق بھی پرامید ہیں
اور انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں میں تھوڑی لچک آئی ہے۔آنے والے حالات میں بہتری دکھائی دے گی، تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے، نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں