ڈاکٹر عامر لیاقت کے قتل کا شبہ، ورثا عدالت میں طلب کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی)عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ممتاز اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر عامر لیاقت کے ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب داخل کریں۔ عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کرلیا،

ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا نے عدالتی اجازت سے بغیر پوسٹ مارٹم تدفین کی تھی۔درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں