لاہور میں سیٹھ عابد کی بیٹی قتل، لےپالک بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن ميں فائرنگ کرکے معمر خاتون کو قتل کرديا گيا۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والی 62 سالہ فرح مظہر معروف کاروباری شخصيت سيٹھ عابد مرحوم کی بيٹی تھيں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق پوليس نے واقعے سے متعلق مقتولہ کے لےپالک بيٹے اور ان کے 3 ملازمین کو حراست ميں لے کر شامل تفتيش کرلیا ہے۔فرح مظہر کے گھر سے پستول بھی ملا ہے۔ ان کی بیٹی اپنی والدہ کو سسرال لے کر گئی تھیجہاں ان کے بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔فرح مظہر کے

دوسرے بیٹے نے شبہ ظاہر کیا کہ والدہ کا قتل ان کے دوسرے بیٹے نے کیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور تفتیش مکمل کرکے مزید حقائق اور محرکات سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔وزيراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی کرائیں۔حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close